Saturday, 26 November 2016

غیر المغضوب علیھم کا مطلب آج پتہ چلا

غیر المغضوب علیھم کا مطلب آج پتہ چلا

Israel_fire-palestine#

 

از: ظفر اقبال

غیر المغضوب علیھم کا مطلب صحیح معنوں میں مجھے آج معلوم ہوا کہ عام لوگ خاص طور سے اس دنیا میں بسنے والے مسلمان جن کی تعداد ایک سو ساٹھ کروڑ سے زیادہ ہے،یہودیوں سے نفرت کیوں کرتے ہیں؟ ہمارے یہاں جب کسی کی مکاری دیکھی جاتی ہے تو یہ کہاجاتا ہے کہ یہودیوں کی طرح مکاری کررہا ہے۔آج اسرائیل میں آگ لگی ہوئی ہے۔ اس آگ نے جو تباہی مچائی ہے جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاتا ہے کہ 80 ہزار سے زیادہ افراد کے مکانات مع سامان جل کر خاک ہوچکے ہیں۔ ان یہودیوں کو بڑے پیمانے پر نقل مکانی کرنی پڑر ہی ہے۔ یہ سب ان کے خود کے اعمال کا نتیجہ ہے۔ ان لوگوں نے فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ جو سلوک کیا ہے اس کا انجام تو یہی ہونا چاہئے۔ ان یہودیوں نے ساری دنیا سے یہودیوں کو لاکر فلسطین میں بسایا اور فلسطینیوں کے مکانات کو ڈھاکر اپنے گھر تعمیر کئے۔ ایسا واقعہ تو پوری انسانی تاریخ میں کہیں نہیں ملے گی۔ اس کے بعد بھی یہودی اپنے آپ کو بہت مہذب اور اعلی تعلیم یافتہ قرار دیتے ہیں۔ لیکں آج بھی یہودی کم از کم ایشیا میں خوف کے سایہ میں ہی جیتے ہیں۔ جن جن ممالک میں یہودیوں کی کچھ تعداد موجود بھی ہے وہ وہاں اپنی شناخت کو چھپا کر جیتے ہیں، وہ ایک خوف کے سایہ میں ہمہ دم جیتے ہیں کب ان کو موت اچک لے۔اس کے باوجود وہ اپنی مکاری اور عیاری سے بعض آنے سے رہے۔ یہودیوں کی تباہی پر عام مسلمانوں کو خوش ہونے کا حق ہے کیوں نہ خوش ہوں جن کے بھائیوں کے مکانات کو مسمار کرکے اپنے آشیانے تعمیر کرے وہ ان آشیانوں میں کیسے خوش رہ سکتے ہیں جن آشیانوں کے نیچے مسلمانوں کی لاشیں مدفون ہیں۔اب اسرائیل ساری دنیا سے مدد کی بھیک مانگ رہا ہے کسی طرح ملک میں لگی ہوئی آگ بجھ جائے۔ یوروپ ، امریکہ اور ترکی پہلے ہی آگ بجھانے میں پیش پیش ہیں۔ ان فلسطینیوں سے مدد کی اپیل کررہے ہیں جن کو وہ لائق اعتنا نہیں سمجھتے تھے۔ یہ وہ ملک ہے جو خود اپنے آپ کو سمجھتے ہیں کہ وہ ساری دنیامیں تکنالوجی کے اعتبار سے سب سے برتر ملک ہے۔ آج وہ جس طرح لاچار نظر آرہا ہے وہ دیکھنے کے لائق ہے۔ ابھی چند قبل ہی فلسطین میں مسجدوں میں اذان دینے پر پابندی کا قانون پارلیمنٹ میں پاس کیا گیا۔یہ توحد ہوگئی۔یہ تومذہبی آزادی سے جڑا ہوا نہایت ہی حساس معاملہ ہے۔جب یہ خبر آئی تو مجھے اسرائیل کی جسارت اور ہمت پر حیرت اور تعجب بھی ہوا تھا۔ اس اسرائیل کی اوقات کیا ہے اگر پورا عالم اسلام اس پر ایک ایک بالٹی پانی ڈال دے تو وہ سیلاب میں بہہ جائے۔اسرائیل جلد ازجلد اس علاقے کو خالی کرکے بھاگ جائے اسی میں اس کی عافیت ہے۔ اب اس کو کسی فلسطینی کے زمین کو غصب کرنے کی جسارت سے گریز کرنا چاہئے۔ ہمیں یہ بھی معلوم ہے کہ اسرائیل میں جتنے یہودی رہتے ہیں ان کے پاس کم از کم دو ممالک کے پاسپورٹ بھی ضرور اپنے ساتھ رکھتے ہیں وہ ممالک ہیں امریکہ اور برطانیہ۔ تمام اسرائیل امریکی اور برطانوی پاسپورٹ پر پورے عالم اسلام میں بے دھڑک سفر بھی کرتے ہیں لیکن جہاں اسرائیلی پاسپورٹ کی بات آتی ہے وہیں معاملہ اٹک جاتا ہے۔اب اسرائیل جیسے ناسور کا خاتمہ ہونا چاہئے۔ اسرائیل اس تباہی کے لئے کسی کو ذمہ دار گرداننے سے زیادہ خود اپنے مظالم پر غور کرے کہ وہ کس طرح فلسطینیوں پر ظلم ڈھارہا ہے اور اللہ کے عذاب کا مشاہدہ کررہا ہے جس سے اس کی آنکھیں بھی نہیں کھل رہی ہیں۔


Tuesday, 22 November 2016

सुब्रमण्यम स्वामी के दर्द को समझीए

सुब्रमण्यम स्वामी के दर्द को समझीए

#Subramiam_swamy_Islam
 जफर इकबाल

 सुब्रमण्यम स्वामी वाकई जखमी हैं। उनकी इकलौती बेटी सोहासनी हैदर जो भारत के पूर्व विदेश सचिव सलमान हैदर के बेटे से शादी कर चुकीं है जिस की वजह से वह यह महसूस करते हैं कि इस्लाम ने उनके घर पर सर्जिकल असटराईक किया है तब से वह इस्लाम के खिलाफ हो गए हैं। हालांकि वह पहले मुसलमानों से हमदर्दी रखते थे। हाशिमपुरा नरसंहार के मामले में सुब्रमण्यम स्वामी ने केस दर्ज कराने में महत्वपूर्ण भूमिका निभाई थी। जिन के प्रयासों के कारण ही केस दर्ज हो पाया था। आप को इस संबंध में सबूत देखना है तो उस ज़माने की जमात ईसलामी केे साप्ताहिक रेडीयनस की फ़ाइलें देख सकते हैं। जिसमें वह शवों को निरीक्षण करते हुए नजर आएंगे साथ ही खड़े हुए आसिफ उम्र आसिफ भी हैं। जो उस समय रीडीयनस के सब ऐडीटर हुआ करते थे। अब क्या किया जा सकता है। उसकी लड़की इस्लाम ले आई। यह दर्द उन्हें बार बार इस्लाम को गाली देने के लिए उकसाता है। उनकी बातों को भारतीय मुसलमान दूध बात से अधिक महत्व न दें।

سبرامنیم سوامی کے درد کو سمجھیئے

سبرامنیم سوامی کے درد کو سمجھیئے

 #Subramaniam_swami_Islam 

سبرامنیم سوامی واقعی زخم خوردہ ہیں۔ ان کی اکلوتی بیٹی سوہاسنی حیدر جو عرصے ہوئے ہندوستان کے سابق خارجہ سکریٹری سلمان حیدر کے بیٹے سے شادی کرچکی ہے۔ جس سے وہ یہ محسوس کرتے ہیں کہ اسلام نے ان کے گھر پر سرجیکل اسٹرائیک کیا ہے تب سے وہ اسلام کے ہی خلاف ہوگئے ہیں۔ حالانکہ وہ پہلے مسلمانوں سے ہمدردی رکھتے تھے۔ ہاشم پورہ قتل عام کے معاملے میں سبرامنیم سوامی نے کیس درج کرانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ جن کی کوششوں کی وجہ سے ہی کیس درج ہوپایا تھا۔ اگر آپ کو اس سلسلے میں ثبوت دیکھنا ہے تو اس زمانے کی ریڈینش ویکلی کی فائلیں دیکھ سکتے ہیں۔ جس میں وہ لاشوں کو معائنہ کرتے ہوئے نظر آئیں گے ساتھ ہی کھڑے ہوئے آصف عمر آصف بھی نظر آئین گے۔ جو اس زمانے میں ریڈینس کے سب اڈیٹر ہوا کرتے تھے۔ اب کیا کیا جاسکتا ہے۔ ان کی لڑکی اسلام لے آئی ہے۔یہ درد ان کو بار بار اسلام کو گالی دینے کی طرف اکساتا ہے۔ ان کی باتوں کو ہندوستانی مسلماں دودھ بھات سے زیادہ اہمیت نہ دیں۔



Tuesday, 1 November 2016

ایران اور سعودی عرب

ایران اور سعودی عرب

#Iran_saudi_Arabai 

دو تصاویر آپ کے سامنے ہے۔ ایک تصویر میں ایران کے صدر کے ساتھ یورپین یونین کی سیاسی معاملے کی سربراہ فیڈرک موگرینی ہیں اور دوسری تصویر میں سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز کے ساتھ فیڈرک موگرینی ہیں۔ ابھی ابھی یہ یوروپین یونین کی سیاسی معاملے کی سربراہ ایران کے دورے کے بعد سیدھے سعودی عرب کے دور ے پر پہنچی ہیں تاکہ وہ ایران کے ساتھ کیا بات چیت ہوئی ہے، تجسس میں مبتلا ملک سعودی عرب کو تھوڑی سی بریفنگ دے سکیں۔ خیر ایک تصویر میں فیڈرک موگرینی اسکارف میں نظر آرہی ہیں اور دوسری تصویر میں وہ اسکارف کے بغیر نظر آرہی ہیں۔ جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ کون ملک اسلام کی نمائندگی کرتا ہے اور کون ملک خودساختہ اسلام کی نمائندگی کرتا ہے۔ عوام خود اس کا فیصلہ کریں۔