Tuesday, 22 November 2016

سبرامنیم سوامی کے درد کو سمجھیئے

سبرامنیم سوامی کے درد کو سمجھیئے

 #Subramaniam_swami_Islam 

سبرامنیم سوامی واقعی زخم خوردہ ہیں۔ ان کی اکلوتی بیٹی سوہاسنی حیدر جو عرصے ہوئے ہندوستان کے سابق خارجہ سکریٹری سلمان حیدر کے بیٹے سے شادی کرچکی ہے۔ جس سے وہ یہ محسوس کرتے ہیں کہ اسلام نے ان کے گھر پر سرجیکل اسٹرائیک کیا ہے تب سے وہ اسلام کے ہی خلاف ہوگئے ہیں۔ حالانکہ وہ پہلے مسلمانوں سے ہمدردی رکھتے تھے۔ ہاشم پورہ قتل عام کے معاملے میں سبرامنیم سوامی نے کیس درج کرانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ جن کی کوششوں کی وجہ سے ہی کیس درج ہوپایا تھا۔ اگر آپ کو اس سلسلے میں ثبوت دیکھنا ہے تو اس زمانے کی ریڈینش ویکلی کی فائلیں دیکھ سکتے ہیں۔ جس میں وہ لاشوں کو معائنہ کرتے ہوئے نظر آئیں گے ساتھ ہی کھڑے ہوئے آصف عمر آصف بھی نظر آئین گے۔ جو اس زمانے میں ریڈینس کے سب اڈیٹر ہوا کرتے تھے۔ اب کیا کیا جاسکتا ہے۔ ان کی لڑکی اسلام لے آئی ہے۔یہ درد ان کو بار بار اسلام کو گالی دینے کی طرف اکساتا ہے۔ ان کی باتوں کو ہندوستانی مسلماں دودھ بھات سے زیادہ اہمیت نہ دیں۔



No comments:

Post a Comment