ماسکو کی جامع مسجد میں عید کی نماز
از:ظفر اقبال
25جون 2017کو عید کی نماز ماسکو کی جامع مسجد میں ادا کی گئی جس کا براہ
راست ٹیلی کاسٹ روس کی سرکاری ٹیلی ویژن چینل رشیا ٹوڈے نے کی ۔ جس سے ہمیں
دوگنی بلکہ چو گنی خوشی ملی۔ ماسکو میں روس کی حکومت نے اپنے خرچ پر یورپ
کی سب سے بڑی مسجد بنوائی، جو تقریبا ہندوستانی کرنسی میں گیارہ سو کروڑ
روپے میں بن کر تیار ہوئی۔ اس مسجد کا افتتاح روس کے صدر نے دو برس قبل
ترکی اور فلسطین کے صدر اور بہت سارے اسلامی ممالک کے سفیروں کی موجودگی
میں صدر ولادیمیر پوتن نے کی۔یہ چیز پوری امت مسلمہ کے لئے کسی نسیم سحر کی
جھونکوں سے کم نہیں تھی کہ وہ روس جہاں آج سے بیس پچیس برس قبل تک مذہب کو
افیون تصور کیا جاتا تھا لیکں اسی روس نے اپنی قلب ماہیت میں تبدیل کرتے
ہوئے پھر اصل کو طرف لوٹا اور وہ مذہبی آزادی بحال کی گئی، بلکہ روس کے صدر
جو پہلے مذہب بیزار تھے، گرجا گھر جانے لگے۔ روس ایک بڑی تبدیلی سے گذرا
جو یقیناًخود اس کے لئے اور ساری دنیا کے لئے خوش آئند بات ہے۔ لیکن
کمیونزم کا پرچم تھامے برصغیرمیں کچھ لوگ ایسے ہیں جو آج بھی سابقہ ڈگر کی
طرف چل رہے ہیں۔ تبدیلی کو قبول کرنے کے لئے وہ بالکل تیار نہیں ہیں۔ خود
ہندوستان میں کمیونسٹ پارٹی کچھ عرصہ پہلے سیاسی اعتبار سے ایک دو ریاستوں
میں اقتدار میں تھی لیکں وہاں سے بھی ان کی ہوا نکل چکی ہے۔ اس لئے
ہندوستان میں کمیونزم کے حامل افراد کوکمیونزم کی لاشوں کو اپنے کندھوں پر
ڈھونے سے گریز کرنا چاہئے جو خود ان کے لئے بھی بہتر ہے۔ Evolution پر
یقین رکھنے والے لوگ خود Evolution کے منکر ہیں۔ ہر چیز اپنی اصل کی طرف
بالآخر لوٹ جاتی ہے۔ یہ بھی Evolution کا ایک طریقہ ہے۔
فون: 9958361526
No comments:
Post a Comment