اپنے مقاصد کے لئے انسانوں کا جنم
از: ظفر اقبال
بہت جلد دنیا ایک ایسے مرحلہ میں داخل ہونے جارہی ہے بلکہ ایسی چیز اور اس
طرح کے سسٹم کو بروکار لانے والی ہے جس سے انسانیت خطرے سے دوچار ہونے
والی ہے۔ جو نیوکلیائی بموں سے زیادہ خطرناک ہے۔ وہ چیز ہے جینیک انجینئرنگ
کے ذریعہ اپنے خاص مقاصد اور پہلے سے طے شدہ مقاصد کے لئے انسانوں کی
پیدائش۔ ولادیمیر پوتن نے روس کے شہر سوچی میں طلبہ اور نوجوانوں سے خطاب
کرتے ہوئے آج انہوں نے ان خیالات کا اظہار کیا۔
صدر پوتن کا کہنا ہے کہ اگر ایسا ہوتاہے تو انسانیت خطرے سے دوچار ہوجائے
گی۔ جنیتک انجینئر نگ کے ذریعہ اگر ہم موسیقار پیدا کرنا چاہتے ہیں تو صرف
موسیقار پیدا ہوگا۔ اگر ہم انجینئر پیدا کرنا چاہتے ہیں تو انجینئر ہی پیدا
ہوگا، اگر ہم ڈاکٹر پیدا کرنا چاہتے ہیں تو ڈاکٹر ہی پیدا ہوگا، اگر ہم
فوجی پیدا کرنا چاہتے ہیں تو فوجی ہی پیدا ہوگا، یہ انسان ایسا ہوگا کہ جس
کے اندر محسوسات کا مادہ ختم ہوجائے گا۔ ان کے اندر سوچنے اور خوف وہراس کی
کیفیت بالکل نہیں رہے گی۔ بلکہ ہم کہہ سکتے ہیں کہ وہ گوشت پوست کا انسان
تو ہوگا لیکن اس کی کارکردگی ربورٹ جیسی ہوگی۔
مسٹر پوتن کا مزید کہنا
ہے کہ یہ چیز انسانی دماغ کے خلیوں میں کچھ تبدیلیوں کی وجہ سے ہی ممکن
ہوجائے گا۔ ان کا مزید کہناہے کہ وہ وقت جلدآنے والا ہے۔
ہم یہ بات
وثوق کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ مسٹر پوتن اگر اس طرح کے واقعات کی تصدیق
کررہے ہیں کہ اس شعبے میں کام تیزی کے ساتھ ہورہا ہے تو کوئی اچنبھے کی بات
نہیں ہے۔ اس طرح کی باتیں اسرار عالم صاحب تقریبا پچیس برس قبل اپنی متعدد
کتابوں میں پہلے ہی کہہ چکے ہیں۔ صدر پوتن کے منھ سے اس طرح کی بات سننے
کا مطلب یہ ہے کہ روس اور امریکہ اور بہت حد تک اسرائیل کے اندر اس طرح کے
کام ہورہے ہیں۔ جو بہت جلد پائے تکمیل تک پہنچنے والے ہیں۔ روس کے بارے میں
بہت پہلے سے یہ بات کہی جاتی ہے کہ وہ بہت ہی پراسراسر ملک ہے۔ بلکہ جب
روس نے 1957 میں خلامیں جب پہلا خلائی جہاز اسپٹنک بھیجا تھاتو امریکہ
حیران رہ گیا کہ کیا یہ ممکن ہے ؟ اگر روس کے صدر ایسی بات کہہ رہے ہیں تو
نہ ماننے کی ہمارے پاس کوئی وجہ بھی نہیں ہے۔
فون: 9958361526
No comments:
Post a Comment