گیس سبسڈی ختم کرناظالمانہ قدم
#Gas_Subsidy_India
از:ظفر اقبال
از:ظفر اقبال
مودی حکومت ایل پی جی گیس پر ہر مہینے چار روپے بڑھائے گی اور اگلے سال
مارچ میں گیس پر سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جو سراسر ہندوستان کی
غریب کے ساتھ دھوکہ اور ان پر ظلم کے مترادف ہے۔ پہلے ہم حکومت ہند سے
مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ گیس پر سبسڈی ختم کرنے کے بارے میں سوچے بھی نہیں
بلکہ فوڈ سیکورٹی کے تحت ہندوستان کے ہر شہری کوہر مہینے سبسڈی کی معقول
رقم دے ، تاکہ ہندوستان کا کوئی شہری بھوکا نہ سوسکے۔ایسا لگتا ہے کہ حکومت
ہند کا اب عوام کی بھلائی میں کوئی
دلچسپی نہیں رہ گئی ہے، وہ محض دوسری ریاستوں میں جوڑ توڑ کی سیاست کررہی
ہے اور وہ چاہتی ہے کہ کسی طرح ہندوستان کے ہر علاقے میں ان کی حکومت بن
جائے، اسی افراتفری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے وہ اپنی من مانا پالیسی ہندوستان
کی عوام پر تھوپ رہی ہے۔ جی ایس ٹی کی وجہ سے ہر چیز مہنگی ہوگئی ہے،
دوکاندار پہلے ہر چیز پر درج شدہ ایم آر پی میں رعایت دے دیتے تھے لیکں اب
جی ایس ٹی کی وجہ سے ایم آر پی پر ہی ہر سامان خریدنا پڑرہا ہے۔ جس سے عوام
پر مہنگائی کا بوجھ پہلے ہی بڑھ چکا ہے، اس کے بعد اگر گیس سبسڈی بھی ختم
کردی گئی تو یہاں کی عوام مہنگائی کے بوجھ سے دب جائے گی۔ جوسراسر یہاں کی
عوام کے لئے کسی مصیبت سے کم نہیں ہے۔ ہندوستان میں غربت اس قدر ہے کہ یہاں
کی عوام کی چالیس فیصد آبادی بمشکل دو وقت روکھا سوکھا کھانا کھاپاتی ہے۔
فون:9958361526
No comments:
Post a Comment