عام آدمی پارٹی کو ختم کرنے کا بی جے پی اور کانگریس کا جوائنٹ وینچر
از :ظفر اقبال
امۃ مسلمہ کے افراد کا مسئلہ یہ ہے کہ کہانی کا پورا پلاٹ مفروضہ پر کھڑی کرتی ہے اور مفروضے پر ختم کردیتی ہے. زمینی حقائق کو تسلیم کرنے کا دور دور تک کوئی شائبہ تک نظر نہیں آتا ہے. کیجریوال کی تحریک کرپشن کےخلاف ابھری. اللہ کا اصول ہے جس جس قوم میں ناانصافی اپنے عروج پر پہنچ جاتی ہے اسی قوم میں اللہ کوئی مصلح بنا کر بھیجتا ہے. کیجریوال اسی گندے تالاب کی صفائی میں لگے ہوئے ہیں. سارے کرپٹ مل کر ان کی کوششوں کو ختم کرنے کے درپے ہیں. کانگریس کے عہد میں کریشن انسٹی ٹیوشن کا درجہ حاصل کرچکا تھا. بغیر رشوت دیئے آپ کوئی کام کرانے کا تصور نہیں کرسکتے. بی جے پی چاہتی ہے کانگریس رہے لیکن کیجریوال کا خاتمہ ہوجائے. ہم لوگوں کو ہر حال میں کیجریوال کا ساتھ دینا چاہئے. کیجریوال کا تعلق اسی ہندو قوم سے ہے. ہندوستان میں اکثریتی آبادی ہندوؤں کی ہے اس لئے مصلح بھی اسی قوم کا ہوگا. لیکن بحیثیت امۃ مسلمہ کا ایک فرد ہونے کی وجہ سے ہمیں حق کا ساتھ دینا چاہئے. عام آدمی پارٹی پر خفیہ ایجنسی کے زریعہ اور باغیوں کو مختلف طرح کا لالچ دے کر خرید لیا گیا ہے. اس کی واضح مثال کپل شرما کا جھوٹا الزام ہے جو انہوں نے کیجریوال پر لگائیں ہیں.
وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کے زمانے میں نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی نے امریکہ کے طرز پر دو پارٹیوں کا نظریہ پیش کیا تھا. وہ نظریہ یہ تھا کہ ملک میں دو پارٹیاں ہوں کانگریس اور بی جے پی اور باقی پارٹیاں تحلیل کردی جائیں یا اس کو دونوں پارٹیوں میں ضم کرلیا جائے. لیکن عام آدمی پارٹی نے ان دونوں قومی پارٹیوں کی خوابوں کی دہلی میں بساط ہی لپیٹ دی. اس لئے مزکورہ دونوں قومی پارٹیاں عام آدمی پارٹی کا خاتمہ چاہتی ہیں.
فون: 9958361526
No comments:
Post a Comment