کیا سنی دنیا آل سعود کی قیادت میں امام مہدی علیہ السّلام کی فوج سے جنگ کرے گی
از: ظفر اقبال
دو دن قبل سعودی نائب ولی عہد اور وزیر دفاع محمد بن سلمان نے اپنے ملکی چینل کو ایک طویل انٹرویو دیا جس میں انہوں نے ایران کے تعلق جس طرح اپنے خدشات کا اظہار کیا ہے بلکہ یقین کی حد تک جس طرح گفتگو کی ہے. اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ کیا کرنا چاہتے ہیں اور وہ کس چیز کا ارادہ کرچکے ہيں.
اپنے انٹرویو میں انہوں نے یہ بات کہی کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی ساری تیاریاں امام مہدی علیہ السلام کی آمد کو یقینی بنانا ہے. ایران کی ساری ترقی اور سائنٹیفک پیش رفت کی بنیاد ہی یہ ہے کہ امام مہدیؑ علیہ السّلام کو ایک طاقتور فوج فراہم کرنا ہے.
امام مہدی علیہ السلام تو قیادت کی زمہ داری سنبھالیں گے. ایران اور ان کے دیگر ممالک میں پھیلے ہوئے حلیف امام مہدی علیہ السلام کی قیادت کو قبول کرکے باطل سے جنگ کریں گے.
سعودی عرب کے نائب ولی عہد نے اپنے ٹی وی نشریہ انٹرویو میں صاف کہا ہے کہ ہم امام مہدیؑ علیہ السلام سے جنگ کریں گے.
امام مہدی علیہ السلام کے تعلق سے متعدد حدیثیں موجود ہیں. رسول اللہ صلیٰ اللہ علیہ وسلم کی مشہور حدیث ملاحظہ ہو:
رسول اکرم ﷺ نے فرمایا
قیامت نہیں آئے گی یہاں تک کہ زمین ظلم وجور سے بھر چکی ہوگی.
پھر فرمایا کہ میری عترت اور اھل بیت ؑ سے وہ شخص آئے گا جو زمین کو عدل اور انصاف سے اس طرح بھر دے گا کہ جس طرح وہ ظلم
وجور سے بھر چکی ہوگی (مسند احمد بن حنبل ج۳ ص ۳۶)
اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ سنی دنیا کس سمت جارہی ہے. آل سعود اور اسرائیل ایک ہی ہیں. آل سعود کعبہ پر قبضہ کئے ہوئے ہے جس کو ہمیں آزاد کرانا ہے. ایسا نہ کہ بہت دیر ہوجائے اور ہمارا شمار باطلوں میں ہو.
فون: 9958361526
No comments:
Post a Comment