ایران کو امریکہ سے جنگ کی تیاری کرنی چاہئے
#Iran_USA_war
ا
ز: ظفر اقبال
ز: ظفر اقبال
امریکہ کا کہنا ہے کہ میں دنیا کا سپرپاور ہوں اس کا مطلب میں اس دنیا کا تھانیدار ہوں۔ میں ہی ہر مسئلہ کا فیصلہ کروں گا۔ لیکں اب تک دنیا میں جتنے بھی تھانیدار گذرے ہیں۔ کم از کم ان سے یہ امید کی جاتی رہی ہے اور اب تک ایسا ہی ہوتا رہا ہے کہ وہ جو بھی فیصلہ اور جو بھی معاہدے کرتے تھے اس کی پاسداری کرنا اپنے لئے عین ایمان کا حصہ تصور کرتے تھے۔ لیکن ریاست ہائے متحدہ امریکہ جو دوسری عالمی جنگ کے بعد اور سوویت یونین کا شیرازہ بکھرنے کے بعد واحد سپرپاور ہے جو خود اپنے قول وقرار سے پھر گیا ہے۔ وہ قول وقرار جس نے ایران کے ساتھ ایک عالمی معاہدہ کیا ، جس معاہدے کی تائید سلامتی کونسل میں خود امریکہ نے کی۔ وہ معاہدہ 2015 میں ایران کے ساتھ ہوا جس میں ایران اور سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ممالک اور جرمنی کے درمیان ہوئے۔ IRAN-1+5 کے نام سے معروف ہے۔ جس میں ساری دنیا نے ایران سے ایک وعدہ کیا تھا کہ وہ کن کن ایشو میں ایران پر سے بتدریج پابندی ہٹائے گا اور اس کے عوض ایران کس کس مسئلہ پر عالمی قرار کی پابندی کرے گا۔ لیکن ساری دنیا خود اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری اور یوروپین یونین کی سیاسی امور کی سربراہ موگرینی ایران کی تعریف کر چکی ہیں ، وہ یہ کہ ساری دنیا کے ساتھ ایران مکمل طور سے معاہدے کی پاسداری کررہا ہے لیکن دنیا میں واحد خودساختہ سپرپاور خود اپنے کئے ہوئے وعدہ سے منحرف ہوچکا ہے اور مسلسل ایران کے خلاف سازشیں اور ایران کے مختلف افراد اورکمپنیوں پر پابندیوں پر پابندی لگارہا ہے،اب ایران کی فوج پاسداران انقلاب پر پابندی لگانے کی بات ہورہی ہے اور اس کو دہشت گرد قرار دینے پر امریکہ مصر نظر آرہا ہے۔ یہ سراسر اپنے وعدے سے انحرا ف ہے جو اس نے سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ میں کیا ہے۔ ایسا ساری دنیا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ کوئی سپر پاور خود اپنی بات سے پھر جائے۔ یہ خود امریکی عوام اور ساری عالمی برادری کی توہین ہے۔ایسا محسوس ہوتا ہے کہ امریکہ اس غنڈے کی طرح ہے جو خوف کی حالت میں کسی دوسرے سے اپنی جان بچانے کے لئے اس کی ہر بات مان لیتا ہے لیکن جب اسے محسوس ہوتا ہے اب وہ محفوظ ہے تو وہ اپنی بات سے پھر جاتا ہے۔ یہ سراسر گھٹیاپن ہے جس پر آپ کبھی بھی بھروسہ نہیں کرسکتے ہیں۔ یہ ناقابل بھروسہ ملک ہے، جو خود امریکہ اور عالمی برادری کے لئے خطرہ ہے۔ جس کا سد باب ضروری ہے۔
۔فون:9958361526
۔فون:9958361526
No comments:
Post a Comment