ہمارے پاس سورہ مریم ہے
#surah_maryam_quran
از:ظفر اقبال
از:ظفر اقبال
سورہ مریم قرآن کا وہ باب ہے جس کے ذریعہ مسلم امہ اور نصاری کے درمیان ایک
متوازن رشتہ قائم ہوسکتا ہے،یہ سورہ وہ پل کا کام کرے گی جس سے ایک زمانے
میں کافی فائدہ اٹھایا گیا لیکن عرصہ ہوا اب مسلمانوں کی یاد سے اس سورہ کی
معنویت محو ہوگئی یا وہ اب تک سمجھ نہیں پارہی ہے کہ سورہ مریم محض ایک
کہانی ہے یا اس کی معنویت بھی ہے جس سے امت مسلمہ کا نصاری سے تعلق قائم
کرنے کے لئے ایک اہم پل کا کام بھی دے سکتا ہے جس سے امت مسلمہ کو فائدہ
اٹھانا چاہئے۔پورے قرآن میں دو تہائی حصوں میں یہودیوں کی مکاری کی داستان
بیان کی گئی ہے،امت مسلمہ کا اصل تصادم موجودہ حالت میں اور مستقبل میں
یہودیوں سے ہوگا، لیکن اب ایسا محسوس ہوتا ہے کہ قرآن میں بیان کئے گئے
یہودیوں کی بدمعاشیوں کی جو داستان بیان کی گئی ہے وہ اب واضح طو رپر دنیا
کے سامنے آچکی ہے۔ ہاں نصاری کے تعلق سے کئی جگہ یہ باتیں کہی گئی ہے کہ
نصاری نرم دل ہوتے ہیں۔آپ نصاری سے بہت سارے معاملات میں خوشگوار تعلقات
استوار کرسکتے ہیں۔ ہم سب اس بات سے بخوبی آگاہ ہیں کہ ابتدا میں جب
مسلمانوں کی پہلی ہجرت حبشہ ہوئی تھی جس کو آج کل ایتھوپیا کہتے ہیں ، وہاں
کے بادشاہ نجاشی نیک دل عیسائی بادشاہ تھے ان کے سامنے جب سورہ مریم کی
تلاوت کی گئی تھی تو وہ سن کر رونے لگے تھے اور پھر مسلمان ہوگئے۔ جس سے
اسلام کے چاہنے والوں کو کافی تقویت ملی ۔
مجھے احساس ہوتا ہے کہ سورہ مریم کی معنویت سے امت مسلمہ نے خاطر خواہ
فائدہ نہیں اٹھایا ۔ سورہ مریم ہمارے لئے وہ ہتھیار ہے جس سے ہم نصاری کو
اپنے قریب لاسکتے ہے ۔فی الحال امت مسلمہ بہت سارے بحران سے دوچار ہے جس سے
وہ باآسانی نکل سکتی ہے۔ہاں ادھر کچھ عرصوں سے اسی سورہ مریم کی برکت سے
فائدہ اٹھاتے ہوئے امت مسلمہ کی دوسری شاخ شیعہ خاطر خواہ فائدہ اٹھاتے
ہوئے نصاری سے قریب ہورہے ہیں۔ خاص طور سے لبنان، شام اور عراق میں جتنے
بھی نصاری ہیں سورہ مریم کی برکت کی وجہ سے امت مسلمہ کے قریب آچکے ہیں اور
یہودیوں سے اعلانیہ برات کا اظہار کرچکے ہیں۔ اسی طرح یورپ کے نصاری بھی
ایران سے قریب ہوچکے ہیں۔ انہیں ایران سے دوستی کرنے میں اب کوئی قباحت
نہیں۔ ہاں امریکہ اب بھی یہودیوں کے پنجوں میں پھڑپھڑارہاہے ، جس دن امریکہ
یہودیوں کے پنجے سے نکل جائے گا پھر وہ امت مسلمہ کے قریب آجائے گا۔ اسی
سورہ مریم نے ہمارے اور نصاری کے درمیان بہت سے گلے شکوہ کو دور کردیا ہے۔
یہودیوں نے جس طرح حضرت مریم اور حضرت عیسی علیہ السلام کے کیریکٹر کو
مجروح کرنے کی کوشش کی تھی جس کی قرآن نے یہودیوں کو بھر پورجواب دیتے ہوئے
یہودیوں کی طرف سے عائد حضرت عیسی اور حضرت مریم علیہ السلام پر لگائے گئے
الزامات کو غلط ثابت کیا ہے ۔ تب سے یہودی دونوں یعنی امت مسلمہ اور نصاری
دونوں کے دشمن بن گیا ۔ وہ ہر حال میں مسلمان اور عیسائیوں کو تباہ کرنا
اپنا مذہبی فریضہ سمجھتا ہے۔ اس لئے ہم چاہتے ہیں کہ امت مسلمہ کو آگے
بڑھنا ہے تو نصاری کو قریب لانے کے لئے سورہ مریم وہ کارنامہ انجام دے سکتی
ہے جس سے اس امت مسلمہ نے اب تک فائدہ نہیں اٹھایا ہے۔
فون: 9958361526
No comments:
Post a Comment