Sunday, 17 December 2017

یروشلم جل رہا ہے اور سعودی عرب کے عوام مدہوش ہورہے ہیں

یروشلم جل رہا ہے اور سعودی عرب کے عوام مدہوش ہورہے ہیں

#Jerusalem_saudi_Arabia_People

از:ظفر اقبال

پورا عالم اسلام اور خاص طور سے مشرق وسطی یروشلم کے مسئلے پر ابل رہا ہے ۔ لیکن ان دنوں سعودی عرب کے عوام اگلے برس ان لمحات کا انتظا کررہے ہیں جب انہیں ملک میں سینما دیکھنے کو ملے گا اور یہ سوچ سوچ کر خوشی سے دیوانے ہورہے ہیں کہ کتنا مزا آئے گا ، کتنی پرلطف زندگی ہوگی جب اپنے ملک میں سینما دیکھیں گے ۔ اب تک ہم صرف موبائل یا لیپ ٹاپ پر ہی دیکھ پارہے تھے۔ خاص طور سے نوجوانوں کا جوش تو قابل دید ہے۔الحرمین الشریفین کے امام بھی اس تاک میں ہوں گے کہ ہم بھی جاکر اپنی فیملی کے ساتھ سینما دیکھیں گے۔ ادھر سعودی عرب کی مائیں بھی بہت ہی پرجوش نظر آرہی ہیں۔ وہ اس لئے کہ اپنے شوہر اور بچوں کے ساتھ فلم کو دیکھنے کی بات ہی کچھ اور ہے اور ساتھ ہی خود سے کار چلاکر جائیں گے۔ خواتین کو اب موٹر سائیکل اور کاریں چلانے کا لائسنس جاری کیا جارہا ہے۔ سعودی عرب کی زیادہ تر عوام تو خوش حال تو ہے ہی اب ان کی نظر نیٹ پر ہے جہاں مختلف کمپنیوں کی کاروں کی لسٹ اور تصاویر بھی دیکھی جارہی ہیں اور امریکہ اور یوروپ کی نئی نئی کمپنیاں خواتین کو ذہن میں رکھ کر نئی نئی کاریں ڈیزائن بھی کررہی ہیں تاکہ اگلے برس جب خواتین گاڑیاں خریدنے مارکیٹ میں جائیں تو مارکیٹ میں وافر تعداد میں خواتین کے لئے رنگ برنگی اور قیمتی گاڑیاں دستیاب ہوں۔
واہ رہے حکمراں کی ساحری ٹھیک ایسے وقت جب یروشلم کی حیثیت امریکہ اور اسرائیل طے کررہا تھا اسی وقت ہمارے جعلی اور فراڈ خادم الحرمین الشریفین اپنے عوام کو سینما اور ملک کی خواتین کو گاڑی چلانے کا لائسنس بانٹ رہے ہیں۔ عالم اسلام اور خاص طور سے مشرق وسطی جنگ کی آگ میں جل رہا ہے اور ابھی تو اصل جنگ شروع ہوئی ہیں کہاں؟ جنگ تو اب شروع ہوگی جس میں کئی  حکومتیں اور ممالک اس جنگ کا ایندھن بنیں گی۔
فون: 99583615226


No comments:

Post a Comment