اسرائیل کی پونگی بجنے والی ہے
#Israel_Destroy
از :ظفر اقبال
اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو اور اسرائیل نواز لوگ اس وقت جس قدر مضطرب
نظر آرہے ہیں۔ ایسا کافی عرصے کے بعدپہلی مرتبہ ہورہا ہے کہ وہ اس قدر
پریشان ہیں۔انہیں پریشان ہونا ہی چاہئے۔ انہوں نے جس طرح فلسطین پر عرصہ
حیات تنگ کررکھا ہے اور مسلمانوں کو تذلیل کرنے کا موقع اسرائیل کبھی نہیں
گنواتا ہے۔ اب موت ان کے بہت ہی قریب پہنچ چکی ہے۔ اسرائیل جو سارے مشرق
وسطی میں اپنی حکومت کا خواب دیکھ رہا تھا اب شایدتل ابیب کا وجود ہی خطرے
میں پڑتا ہوا نظر آرہا ہے۔ اسرائیل نے جس
مقصد کے لئے داعش نامی تنظیم کو مسلح کیا جس کا حشر ایران ، بشار الاسد ،
روس اور حزب اللہ اور عراق نے وہ کیا جس کی نظیر دنیا کی تاریخ میں کم ہی
ملے گی۔ دشمن صدیوں کے بعد شکست کا مزہ چکھا ہے۔ ابھی تو یہ جیت ایران اور
اس کے حوارین کے لئے جیت کا پہلا زینہ ہے۔ ابھی انہیں بہت کچھ کرنا باقی
ہے۔ شام میں امریکہ کے آخری اور سابق سفیر رابرٹ فورڈ کا کہنا ہے کہ ہم شام
کی جنگ ہار چکے ہیں۔ اب ہمارے لئے شام میں کچھ نہیں رہ گیا ہے۔ ابھی چند
دن قبل نیتن یاہو نے روس کے صدر ولادیمیر پوتن سے ملاقات کی جو ملاقات
ناکامی پر منتج ہوئی۔ اب نیتن یاہو بہت ہی زہنی پریشانی سے دوچار وزیراعظم
لگ رہے ہیں اب وہ دھمکی دے رہے ہیں کہ ہم دمشق میں بشار الاسد کے محل پر
حملہ کردیں گے۔ ابھی دو دن قبل ہی ماسکو سے روس کے نائب وزیر دفاع کا یہ
بیان آیا کہ حالیہ چند مہینوں میں دمشق کے ائر ڈیفنس نے تین اسرائیلی ڈرون
کو مارگرایا۔ اب اسرائیلی فائٹر جیٹ شام کی سرحد سے دور بھاگنے لگے ہیں۔ اب
وہ شام شام نہیں رہ گیا ہے جہاں جو منھ اٹھائے گھسا جارہا ہے ۔ اب وہ
ناقابل تسخیر ہوچکاہے۔ ایران اپنا بیس شام میں بہت تیزی سے مضبوط کررہا ہے
تاکہ اسرائیل کی خبر اچھی طرح لے سکے۔ مجھ لگتا ہے کہ روس اور ایران کے
درمیان آج سے ڈھائی سال قبل ایک ایسا ہمہ جہت معاہدہ ہوا جس معاہدے کے رو
سے ایران اور اس کے مفادات کی سالمیت اور روس کے مفادات کے سالمیت دونوں
حالتوں میں وہ ایک دوسرے کا ساتھ دیں گے۔ یہاں تک کہ روس کی فوج بھی داعش
سے برسرپیکار ہے اور بلکہ اسرائیل سے لڑنے کے لئے آمادہ نظر آرہی ہے۔ جس سے
اسرائیل اور اس کے سرپرست اعصابی مرض میں مبتلا نظر آنے لگے ہیں۔ایسی
رپورٹ بھی تیزی سے پھیل رہی ہے کہ اسرائیل کے اسٹریٹیجک ماہرین اب نیند میں بھی بڑبڑانے لگے ہیں۔اب لگتاہے کہ اسرائیل کا وجود بھی ختم ہوا ہی چاہتا
ہے۔ اللہ اکبر
فون: 9958361526
Please don't miss the reference
ReplyDelete