یوسف القرضاوی لاکھوں مسلمانوں کے قاتل
qardawi_killer_muslim#
یوسف القرضاوی لاکھوں مسلمانوں کے قاتل ہیں، پہلی مرتبہ فلسطین کو سامنے
رکھ کر انہوں نے نوے کی دہائی میں سوسائڈ اٹیک کے جواز کا فتوی دیا تھا۔
فلسطیں میں محض ایک یا دو ہی سوسائڈ اٹیک حملہ فلسطینیوں نے کیا۔ لیکن اس
فتوی کو جواز بنا کر طالبان اور داعش اور اس قبیل کے مختلف سنی گروپس مسلسل
حملے کرکے ہزاروں کیا لاکھوں مسلمانوں کو قتل کرچکے ہیں۔ چاہے وہ دھماکے
پاکستان، عراق، شام یا یمن یا سعودی عرب میں ہو۔ ڈھائی سال قبل انہوں نے
اعلان کیا تھا کہ
شیعہ دنیا نے سنی دنیا
پر حملہ کردیا ہے۔ ان کے اس اعلان نے جلتی پر تیل کا کام کیا۔ داعش انہیں
کے فتوی کی پیداوار ہیں۔ ان کے اس اعلان سے کہ شیعہ دنیا نے سنی دنیا پر
حملہ کردیا ہے تو داعش نے بھی شیعہ دنیا پر حملہ کردیا اور ہزاروں شیعوں کو
موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ داعش دراصل شیعوں کے لئے ایک امتحان ہے۔ پوری
سنی عرب طاقتیں داعش کا مسلسل ساتھ دے رہی ہیں۔ ابھی کل ہی شام کے دو شہروں
طرطوس پر سوسائڈ کار بم دھماکے کئے گئے جس میں ڈیڑھ سو سے زیادہ لوگ مارے
جاچکے ہیں۔
No comments:
Post a Comment