Sunday, 2 October 2016

ہندوستان کا ایک جمورا :طارق فتح

ہندوستان کا ایک جمورا :طارق فتح

#tarek_fateh_aap_ki_adalat

2 2 دو اکتوبر 2016 کی رات ’’انڈیا ٹی وی‘‘پر ’آپ کی عدالت‘ پروگرام میں طارق فتح ملزم کی حیثیت سے پیش ہوئے اور اس عدالت کے جج منور رانا تھے۔طارق فتح جس طرح مداری کے ایک جمورے کی طرح ہر سوال کا جواب دے رہے تھے۔ جمورے کی ایک ایک بات پرناظرین لوٹ پوٹ ہورہے تھے۔ لوگوں کو وقتی خوشی تو وہ دے سکتے ہیں لیکن اس جیسے جمورے سے ہندوستان کا کوئی بھلا نہیں ہوسکتا۔ طارق فتح پاکستان کے ایک بھگوڑے ہیں۔ جنہوں نے سیاسی پناہ حاصل کرکے کناڈا میں رہ رہے تھے لیکن آج کل ایک دو برسوں سے ہندوستانی ٹی وی چینلوں کے بہت ہی چہیتے بنے ہوئے ہیں۔وہ ہر باتوں کی اس طرح توضیح پیش کرتے ہیں جو حقائق سے پرے ہے۔ یہ شخص اسلام کے لئے ہی نہیں بلکہ ہم ہندوستانیوں کے لئے بھی نقصاندہ ہے۔یہ شخص ہندوستان جیسے سوسائٹی کے لئے زہر ہے۔ وہ یہاں کے معاشرے میں ہرگز گھل مل نہیں سکتا۔ بلکہ ایک نفرت کی فضا ہی پیدا کرسکتا ہے۔ جو ہندوستان جیسے ماحول کے لئے سود مند نہیں ہے۔ ہم جلد از جلد اس شخص سے نجات حاصل کرلیں وہی بہتر ہے نہیں تو یہ شخص ہم ہندوستانیوں کو آپس میں لڑوادے گا اور خود ملک چھوڑ کر کناڈا بھاگ جائے گا۔

No comments:

Post a Comment