ورلڈ ٹریڈ سینٹر کی تباہی کا ذمہ دار اسامہ بن لادن نہیں
#9/11_Osama_destroyed
ورلڈ ٹریڈ سینٹر کی تباہی میں اسامہ بن لادن کا ہاتھ بالکل نہیں ہے بلکہ یہ کارنامہ انجام دینے والا سعودی عرب کی شاہی اور وہابی حکومت ہے۔ جس کی مکاری کی وجہ سے افغانستان اور عراق جیسا ملک تباہ ہوگیا اور تقریبا دس لاکھ افراد مارے گئے۔
سعودی عرب نے جو جرائم کئے ہیں اس میں خود پھنس چکا ہے۔ اب آل سعود کو اس کی بھاری قیمت چکانی پڑےگی۔ اس کا برا وقت شروع ہوچکا ہے۔ ان کرمنلوں نے جو تباہی مچائی ہے جس کی وجہ سے افغانستان، عراق کو کھنڈر بننا پڑا اور پاکستان بھی دہشت گردی کی ایک بڑی مصیبت میں گرفتار ہوگیا۔ اس کے پس پردہ سعودی سازش تھی۔ 9/11 کے 19 حملہ آوروں میں سے 15 کا تعلق سعودی عرب سے تھا اور دو کا تعلق یو اے ای سے تھا۔ یہ بات بھی پوری طرح واضح ہوچکی ہے سعودی شاہی خاندان کے افراد ان حملہ آوروں کو مسلسل حمایت دے رہے تھے اور ان کو مالی اور ٹریننگ دینے میں اہم رول ادا کیا تھا۔ اب 9/11 میں مارے گئے تین ہزار سے زائد افراد کی جانوں کا ہرجانہ تو سعودی عرب کو دینا ہی ہوگا اس کے علاوہ امریکہ کو بھی افغانستان اور عراق کے لوگوں کو ہرجانہ دینا ہوگا۔ جس کی بمباری سے پورا ملک کھنڈر میں تبدیل ہوچکا ہے اور لاکھوں لوگوں مارے گئے۔
No comments:
Post a Comment