خلیج فارس ایران اور ان کے پڑوسیوں کا ہے
#iran-arab-countries
از ظفر اقبال
خلیج فارس ایران اور اس کے پڑوسی عرب ممالک کا ہے. اسی طرح خلیج اومان بھی ایران اور اسکے عرب پڑوسیوں کا ہے. یہاں امریکہ کا کیا کام ہے.
امریکی فوجی اڈوں کا مسلم ممالک کے قلب میں کیا کام سوائے امریکی غنڈہ گردی کے. اب سنی عرب ممالک امریکی تال پر ناچ رہے ہیں اور پوری سنی عرب ممالک کو اسرائیلی خدمت پر مامور کردیا گيا ہے. اب ایسے میں ایران کی زمہ داریاں بڑھ جاتی ہے. بقول ایرانی وزیر خارجہ ڈاکٹر جاوید ظریف امریکہ خلیج میکسیکو سے ساڑھے سات ہزار کلومیٹر دُور خلیج فارس میں کیا کررہا ہے. امریکی فوجیوں کو خلیج فارس سے بھگانے کی زمہ داری اب ایرانی پاسداران انقلاب کی ہے. ایران کو چاہیے کہ امریکی حکومت کو مجبور کرے کہ وہ اپنی فوج مسلم ہارٹ لینڈ سے نکال لے جائے. علاقے میں جتنی بھی تباہ کاریاں ہورہی ہیں اس میں امریکہ براہ راست ملوث ہے.
No comments:
Post a Comment