روس کے سفیر کا قتل بہت بڑا جرم
#Russian_ambassador_Assassinationکچھ مسلمان جو بہت زیادہ جذباتی ہیں وہ روس کے سفیر کو قتل کرنے پر خوشی کا اظہار کررہے ہیں اور قاتل کے ہمت کی تائید کررہے ہیں کہ انہوں نے بہت ہی اچھا کیا ہے۔ مسلمانوں کو ایسی غلطی ہرگز نہیں کرنی چاہئے۔ کسی ملک کے سفیر کا قتل کرنا نہایت ہی نازیبا بات ہے بلکہ بہت بڑا جرم ہے۔ چنگیز خان کے سفیر کو قتل کرنے کے بعد ہی چنگیز خان خوارزم شاہ پر چڑھ دوڑا تھا جس کے بعد عالم اسلام کا بڑا حصہ تباہ ہوگیا ہے۔۔ مسلمان بہت ہی جذباتی قوم ہے وہ لڑائی میں تمام حدود کو بھول جاتے ہیں۔ رسول اللہ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جنگ کے جو اصول وضع کئے ہیں اسی کے مطابق جنگ کرنی چاہئے۔ جب آپ کسی فوج کے خلاف لڑائی کریں تو مندرجہ ذیل باتوں کا خیال کرنا چاہئے۔ ہرے بھرے درخت کو نہیں کاٹنا چاہئے۔ جو لوگ آپ سے نہ لڑیں ان سے نہیں لڑنا چاہئے۔ عوامی وسائل کو تباہ نہیں کرنا چاہئے ۔ مسجد اور چرچوں اور دیگر مذاہب کے علامتوں کو تباہ نہیں کرنا چاہئے اسی طرح بہت ساری باتیں جن کا تعلق جنگ سے ہے حدیثوں میں بیان کی گئی ہیں جو جنیوا کنونشن کا حصہ بھی ہیں۔ جنیوا کنونشن میں تقریبا وہی چیزیں ہیں جو رسول اللہ نے بیان کی ہیں۔
No comments:
Post a Comment