Friday, 17 February 2017

لعل شہباز قلندر کی درگاہ خون میں نہائی

لعل شہباز قلندر کی  درگاہ خون میں نہائی


 Lal#shahbaz_qalander_shrine-bomb_Blast

از:ظفر اقبال

پاکستان میں دس برسوں سے زائد عرصے سے دہشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن جاری ہے۔ لیکن پاکستانی فوج کو اس آپریشن کا ٹاسک دیا گیا ہے۔ اپنی تمام تر اہلیت کے باوجود اور دنیا کی بہتریں فوجوں میں شمار ہونے والی فوج ان دہشت گردوں کو ختم کرنے میں ناکام رہی ۔ ہر کچھ دنوں کے بعد ایک نیا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ پاکستان ایک نیوکلیائی ملک نہ ہو بلکہ کوئی Banana Stateہو۔ جس کو ہر ایرا غیرا آسانی سے نشانہ بنالیتا ہے۔ دس برسوں سے زائد عرصوں سے پاکستانی آرمی بہت سارے آپریشن کرنے کے باوجود بشمول آپریشن ضرب عضب کے باوجود کوئی خاطر خواہ فائدہ نہیں حاصل کرسکی۔ دنیا کی کوئی بھی فوج کا دستہ کوئی آپریشن شروع کرتا ہے تو اگر مہینیوں میں نہ سہی لیکں ایک دو سال کے عرصے میں ضرور کامیاب ہوجاتی ہے۔ لیکن پاکستان کا معاملہ بالکل دیگر ہے۔ پاکستان کا اصل مسئلہ یہ ہے کہ وہ اپنے دشمن کی شناخت ہی نہیں کرسکا ہے۔پاکستان کی حکومت اور فوج جو خود ایک متوازی حکومت چلاتی ہے اسے معلوم ہی نہیں ہے اس کا دشمن کون ہے۔ ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ اصل معاملہ کیا ہے۔ سب سے پہلے ہم پاکستان کے دشمنوں کی فہرست طے کرتے ہیں جو بالترتیب موساد، سی آئی اے اور ایم آئی۔6 وغیرہ ہیں،ہم جب اور ہر ذی شعور شخص ان کی کارکردگی کا مشاہدہ کرتا ہے تو اس پر یہ بات منکشف ہوتی ہے کہ ان تمام مذکورہ بالا ایجنسیوں کا ایک خاص ہدف ہوتا ہے۔ یعنی وہ خاص دشمن پر نشانہ باندھ کر ہی حملہ کرتا ہے، عام جگہوں پر حملہ کرنا جس سے صرف عام آدمی کی جانیں ضائع ہوتی ہوں، یہ تمام ایجنسیوں کی کوئی روایت نہ پہلے کبھی تھی اور نہ اب ہے۔ خالص عام انسانی آبادی کو ہدف بناکر حملہ کرنا صرف تکفیری گروپ کررہے ہیں جن کو سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر جیسے ممالک فنڈنگ کررہے ہیں۔ ان سلفیوں کی نزدیک شیعہ اور صوفی اور بریلوی کافر ہیں۔ ان کے عام افراد تو اعلانیہ ان تمام لوگوں کو کافر قرار دیتے ہیں۔ جن کو مارنا احسن کام ہے۔ ان کے بڑے لوگ نجی محفلوں میں کھل کر شیعہ ، صوفی اور بریلوی کو کافر قرار دیتے ہیں بلکہ دیوبندی کو بھی کافر قرار دیتے ہیں۔ اب دیوبندی سے سلفیوں کو ابھی بہت کام لینے ہیں اس لئے دیوبندیوں کر اس زمرے میں نہیں رکھ رہے ہیں۔ دیوبندی مکتبہ فکر کے افراد خاص طور سے پاکستان کے دیوبندی مکتب فکر کے لوگ سلفیوں کے فریب میں آچکے ہیں۔ پاکستان میں ہر حملہ یا تو شیعہ پر ہوتا ہے یا بریلوی یا صوفیوں پر ہورہا ہے۔ اس کے پس پردہ محرک سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر ہے، جب تک پاکستان اپنے دشمن کی شناخت کرکے کیفر کردار تک نہیں پہنچائے گا تب تک وہ لاشوں کو اٹھاتا رہے، ابھی تک عام لوگوں کی موت ان بارہ چودہ برسوں میں ایک لاکھ ہوگئی ہے اور پندرہ ہزار سے زیادہ فوجی ہلاک ہوچکے ہیں اور بیسیوں ہزار فوجی اپاہج ہوچکے ہیں۔ ان کو اس وقت یہ بات سمجھ میں آئے گی جب پاکستان بہت کچھ کھو چکا ہوگا۔
فون:9958361526



No comments:

Post a Comment