سعودی عرب میں قنوت نازلہ پڑھنے پر پابندی عائد
#Suadi_Arabia_qanoot_e_Nazla#
یہ آرٹیکل 6 مئی 2016 کو شائع ہوا تھا۔ اسی تناظر میں اسے پڑھیں)
آج جب میں پارلیمنٹ
کے بالمقابل جامع مسجد ، نئی دہلی میں جمعہ کی نماز پڑھنے گیا تو خطیب
محترم اپنے خطبہ جمعہ میں قنوت نازلہ پڑھ رہے تھے، شاید امام محترم کو دہلی
میں 4 مئی 2016کو ہوئے مسلم نوجوانوں کی گرفتاری نے مہمیز کا کام کیا ہو۔
یہ بات پوری طرح عیاں ہے کہ ہندوستان میں مسلم نوجوانوں کی جتنی بھی
گرفتاری پچھلے 25برسوں کے درمیان ہوئی ہے, ان میں بیشتر افراد چودہ چودہ یا
اس سے بھی زیادہ برسوں تک جیلوں کی سلاخوں میں رہنے کے بعد باعزت بری
ہوگئے اور ان پر کوئی الزامات ثابت نہ ہوسکا۔ خیر یہ مسلمانوں کو ذہنی
اذیت میں مبتلا کرنے کی ایک گہری سازش ہے تاکہ ہندوستانی مسلمان خود کو
ہمیشہ عدم تحفظ محسوس کریں، یہ این آئی اے اور دیگر ایجنسیوں کی نفسیاتی
حربہ ہے جسے ہندوستانی مسلمان باآسانی مسترد کرسکتے ہیں۔ قنوت نازلہ ہم اس
وقت پڑھتے ہیں جب ہم اجتماعی بڑی مصیبتوں کا سامنا کررہے ہوتے ہیں۔امام کے
خطبہ جمعہ میں قنوت نازلہ پڑھنے پر ہمیں اس بات کی خوشی ہوئی ہے کہ ہم دعا
ؤں میں اللہ سے مدد مانگ سکتے ہیں لیکن سعودی عرب میں عرصے سے قنوت نازلہ
پڑھنے پر پابندی عائد ہے، وہاں معاش کے سلسلے میں عرصے سے رہ رہے لوگوں کا
کہنا ہے کہ کبھی کبھی قنوعت نازلہ کی اجازت دے دی جاتی ہے لیکن پھر اچانک
ایک سرکولر جاری کردیا جاتا ہے کہ آج سے قنوت نازلہ نہیں پڑھی جائے گی۔ وہ
اس لئے کے یہ درخواستیں اسرائیل کی جانب سے ہوتی ہیں۔ وہاں کے باشندوں کو
فلسطین میں ہورہے مظالم پر اسرائیل کو بددعا دینے کی بھی اجازت نہیں
ہے،حالانکہ اس دعا میں براہ راست کسی کا نام نہیں لیا جاتا ہے لیکن اسرائیل
کو محسوس ہوتا ہے کہ یہ بددعا ئیں ہمیں ہی دی جارہی ہیں۔ وہ اس لئے کہ
اسرائیل نے اپنے یہاں قانون بنارکھا کہ اگر کوئی بھی فلسطینی کسی اسرائیل
کو قتل کردیتا ہے تو اس کو تو قتل کیا جائے گا ہی ساتھ ہی اس کے گھر ڈھادیا
جائے گاچاہے وہ گھر اس کے نام ہو یا اس کے والدین کے نام ہو۔ ان
فلسطیینیوں کو سامان نکالنے کی بھی مہلت نہیں دی جاتی ہے۔ بس فورا ہی اس کے
گھر کو ڈائنامائٹ کے ذریعہ یا جے بی سی مشین کے ذریعہ ڈھادی جاتی ہے۔ یہ
قاتل کے ساتھ ساتھ پورے خاندان کو اجتماعی سزا دی جاتی ہے۔قنوت نازلہ کی
دعاؤں میں گھر کو ڈھانے کا خاص طور پر ذکر ہے۔ ایسا دشمن جو اس کے گھر کو
مسمار کردے اس سے نجات کی دعا مانگی گئی ہے۔
I just marvelous upon your information given to me. I m very pleased to read this article and wanted to say that I have really enjoyed browsing your Posts
ReplyDelete.