ملت ایران کے عروج کی ابتدا اور مغرب کے زوال کا آغاز
#Iran_climax_west_down_fall
14جولائی 2015کو
ایران اور سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان اور جرمنی کے درمیان ہوئے
تاریخی معاہدہ غیر معمولی معاہد ہ ہے۔ اس معاہدہ کی وہی اہمیت ہے جو Treaty
of Karlowitzکی ہے۔ یہ معاہدہ خلافت عثمانیہ اور مغرب کے درمیان 1699میں
ہوا تھا۔اس معاہدہ کے بعد خلافت عثمانیہ کی فتوحات رک گئی اور اسے سینٹرل
یورپ سے دستبردار ہونا پڑا تھا۔ اس کے بعد دھیرے دھیرے خلافت عثمانیہ سمٹتی
چلی گئی ۔ بالآخر 1923میں ختم ہوگئی۔اسی طرح ہم کہہ سکتے ہیں کہ ایران کے
ساتھ مغرب کے تاریخی معاہدہ کے بعد اب مغرب کی پسپائی شروع ہوچکی ہے۔ مغرب
اب دھیرے دھیرے سمٹنے لگا ہے۔ ایک وقت ایسا بھی آئے گا جب مغرب اس دنیا میں
غیر موثر ہوجائے گا۔ اس دنیا کے معاشی سے لے کر سیاسی معاملات کوئی اور
ممالک طے کریں گے۔
No comments:
Post a Comment