Sunday, 28 August 2016

سنی دنیا اس قدر بھولی کیوں ہے؟

سنی دنیا اس قدر بھولی کیوں ہے؟

#-israel_turkey_sunni_world#
مجھے سمجھ میں یہ بات نہیں آرہی ہے سنی دنیا اس قدر بھولی کیوں ہے۔ یہ وہی بات ہے کچھ لوگوں نے آپ کے گھر پر قبضہ کرلیا اس نے آپ کا جینا حرام کردیا، کھانے پینے اور مختلف چیزوں پر پابندی عائد کردی، اب زچ ہوکر اس کی اس بات کو تسلیم کرلیتے ہیں کہ ٹھیک ہے آپ بھی رہ سکتے ہیں لیکں اس طرح کی بندش اتھالی جائے اور کھانے پینے اور دیگر چیزوں کی چھوٹ دی جائے۔ آپ اس بات پر خوش ہوگئے کہ آپ نے فوری طور پر راحت حاصل کرلی۔ ارے شروع سے ہی اس کا قبضہ ہی ناجائز تھا۔ آپ نے اس کے مستقل طور پر رہنے کو تسلیم کرلیا ہے۔ اب کیا ارودگان کے فیصلے کے بعد تنظیم اسلامی کانفرنس اسرائیل کو تسلیم کرنے والی ہے؟ اس عقل سے پیدل فیصلے پر لعنت ہے۔ حماس کا مؤقف شروع سے ہی یہ ہے کہ وہ اسرائیل کو ایک ریاست کے طور پر کبھی تسلیم نہیں کرے گا اور ایران اور حزب اللہ کا مؤقف بھی ابتداء سے ہی یہی ہے کہ وہ اسرائیل کو ہرگز تسلیم نہیں کرے گا۔ بلکہ ان کا کہنا ہے کہ ایک ہی ریاست ہے وہ ہے فلسطین اور صرف فلسطین۔ سعودی عرب کے ذریعہ قائم کردہ فلسطین کے مسئلے کا حل جو Two Nation Theory پر مبنی کہ اسرائیل بھی رہے اور فلسطین بھی رہے۔ اس کو بھی حماس مسترد کرتی ہے۔اسرائیل نام کی ریاست ابتداء سے ہی ناجائز ریاست تھی۔ جس کا خاتمہ ہی اس مسئلہ کا حل ہے۔ اسکے لئے علاوہ کچھ بھی نہیں۔ اروگان نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کرکے عالم اسلام سے اور فلسطینیوں سے غداری کے مرتکب ہوئے ہے۔ جس کی قیمت یقینا ان کو چکانی ہوگی۔

No comments:

Post a Comment